پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل ، اب یکم جون کو ہوگا ، قومی اسمبلی کا معمول کا اجلاس 31 مئی کی شام طلب

منگل 24 مئی 2016 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس یکم جون کو طلب،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اب دو کی بجائے یکم جون کی صبح 11 بجے ہو گا،صدر مملکت ممنون حسین مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، قومی اسمبلی کا اجلاس بھی 31 مئی کی شام کو طلب کر لیا گیا ،اس سے قبل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 جون کو طلب کیا گیا تھا،ذرائع پارلیمانی امور کے مطابق، قومی اسمبلی اجلاس 31 مئی کی شام 5 بجے ہوگا، 31 مئی کو قومی اسمبلی کا معمول کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، قومی اسمبلی اجلاس اقبال مہدی کے انتقال کے باعث فاتحہ خوانی کے بعد غیر معینہ مدت کے لئیملتوی کردیا جائے گا،قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس شیڈول کے مطابق 3 جون کو ہی ہو گا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار اجلاس میں بجٹ پیش کریں گے ،وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے نئے شیڈول کا نوٹی فیکیشن جلد جاری کئے جانے کا امکان ہے