غذر، گاہکوچ میں لیویز چیک پوسٹ قائم کردی گئی

لیویز اہلکارگاڑیوں کی چیکنگ کے علاوہ مشکوک افراد کاگاہکوچ میں داخلے پر بھی نظر رکھیں گے،اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن

منگل 24 مئی 2016 21:31

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) غذرکے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں لیویز چیک پوسٹ قائم کردی گئی، چیک پوسٹ پردو شفٹوں میں لیو یز اپنے فرائض کی انجام دینگے اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمد نے لیویز کی دو ماہ کی ٹرینگ مکمل ہونے کے بعد گاہکوچ میں باقاعدہ طور پر لیویز چیک پوسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے لیویز چیک پوسٹ پر دو شفٹوں میں اپنے فرائض انجام دینگے پہلا شفٹ صبح اٹھ بجے سے شام چھ اور دوسرا شفٹ شام چھ بجے سے صبح اٹھ بجے تک ہوگااسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمد نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ لیویز اہلکارگاڑیوں کی چیکنگ کے علاوہ مشکوک افراد کاگاہکوچ میں داخلہ پر بھی نظر رکھیں گے اور باہر سے انے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے علاوہ غیر معیاری سامان کا بھی جائزہ لینگے اور جو بھی گاڑی شہر میں داخل ہوگی اس کا باقاعدہ رجسٹر میں اندراج کیا جائیگا انھوں نے کہا کہ چیک پوسٹ کے ذرئیے ہمیں آٹے کی سمگلنگ کی روک تھام میں بھی کافی مدد ملے گی واضع رہے کہ غذر کی تاریخ میں لیویز کا یہ پہلا چیک پوسٹ ہے جہاں پر لیویز باقاعد ہ طور پر اپنے فرائض انجام دینگے اور اس پوسٹ کے قیام سے علاقے میں جرائم مزید کم ہونگے اور مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھیں گے دریں اثنا ء عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں چیک پوسٹ کے قیام پر انتظامیہ خصوصا ڈپٹی کمشنر غذر وقار احمد میر اور اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمد کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہااس پوسٹ کے قیام سے علاقے میں مزید امن قائم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :