Live Updates

اسد عمر کا ملا منصورکے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حصول پرگہری تشویش کا اظہار

15سال گذر جانے کے باوجود امریکہ جیسی سپر طاقت کے افغانستان پر قبضے کے دوران پاک افغان سرحد کو سیل نہیں کیا جاسکا، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کا بیان

منگل 24 مئی 2016 21:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمرنے ملا منصورکے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حصول پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد کو سیل کرے لیکن پندرہ سال گذر جانے کے باوجود امریکہ جیسی سپر طاقت کے افغانستان پر قبضے کے دوران پاک افغان سرحد کو سیل نہیں کیا جاسکا۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک سکول سمیت تمام پاکستان میں حالیہ حملے افغان سرزمین سے کیے گئے جہاں تحریک طالبان کی قیادت پناہ گذین ہے۔ دنیا کے لیے میرا یہ پیغام ہے کہ پاکستان کے خلاف گھٹیا الزام تراشی بند کی جائے اور پاکستان کے حوالے سے پیش کی جانے والی منطق کے مطابق امریکہ اور افغان حکومت دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات