وزیر اطلاعات نے پیمر اکے حوالے سے سپریم کورٹ کی آبزرویشن کا جائزہ لینے کیلئے (کل) اجلاس طلب کرلیا

پیمرا کو موثر بنانے کیلئے نئی قانون سازی پر بھی غور ہو گا، پرویز رشید

منگل 24 مئی 2016 21:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے پیمرا کے حوالے سے سپریم کورٹ کی آبزرویشن کا جائزہ لینے کیلئے (کل) اجلاس طلب کرلیا اور کہا کہ پیمرا کو موثر بنانے کیلئے نئی قانون سازی پر بھی غور ہو گا۔

(جاری ہے)

پیمرا کے حوالے سے سپریم کورٹ کی آبزرویشن کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس (آج) بدھ کو طلب کرلیا گیا ہے۔ آج کے اہم اجلاس میں اطلاعات اور قانون کی وزارتوں کے حکام شرکت کریں گے اور چیف جسٹس کے ریمارکس کی روشنی میں پیمرا قوانین موثر بنانے کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ پیمرا کو موثر بنانے کیلئے نئی قانون سازی پر بھی غور ہو گا۔(اح)