چنیوٹ،انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکر کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بناڈالا

ورکر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل داخل کروا دیا گیا

منگل 24 مئی 2016 21:17

چنیوٹ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکر کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بناڈالا جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل داخل کروا دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پولیو ورکر بابر علی ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کے باہر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف تھا کہ وہاں موجود نامعلوم افراد نے اسے قطرے پلانے سے روکاگیا۔

بابر علی کے انکار پر نامعلوم افراد نے اس پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔وہاں موجود افراد نے بابر کی جان ملزموں سے چھڑوائی جو بعدازاں فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ سٹی کے مطابق واقعہ پولیو ٹیم پر حملے کا نہیں لگتا بلکہ ذاتی لڑائی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے تاہم تفتیش کی جا رہی ہے۔بابر علی کو پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن افسر شوکت علی خان کھچی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ایس ایچ او سٹی کو ملزموں کو فی الفور گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔معاملہ کی انکوائری کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف کی زیرنگرانی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔تاہم چنیوٹ پولیس کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے اور بنانے والے دونوں فریقین کے درمیان کوئی ذاتی رنجش چلی آرہی ہے جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے