چنیوٹ ،ڈی پی او عبدالقادر قمر کی پولیس لائن میں لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے میٹنگ

میٹنگ میں تمام ایس ایچ اوز،تفتیشی افسران اور انچارج چوکیات کی شرکت

منگل 24 مئی 2016 21:17

چنیوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) DPO چنیوٹ عبدالقادر قمر نے پولیس لائن چنیوٹ میں لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں تمام SHO's،تفتیشی افسران اور انچارج چوکیات ضلع ہذا نے شرکت کی۔ میٹنگ میں موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ڈی پی او نے مہم کے مجرمان اشتہاری گرفتار نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور سختی سے ہدایت کی کہ مہم کے اشتہاریوں کو ہر صورت جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور مجرمان اشتہاریوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

ناقص کارکردگی پر انچارج انوسٹی گیشن تھانہ صدر زاہد حسین Si اور عمردراز شاہین Asiکو معطل تبدیل لائن جبکہ زاہد حسین Si،دوست محمد Asi اور محمد یعقوب Asi کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

15 کی کال پر فورا مقدمہ درج کیا جائے گا اور جھوٹی کال کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی ہو گی۔تفتیشی افسران زیادہ سے زیادہ وقت تھانے میں گزاریں تاکہ سائلین کو بار بار تھانوں کے چکر نہ لگانے پڑیں۔

SHO's اور تفتیشی افسران کو ہدایت ہوئی کہ سنگین مقدمات میں مطلوب مجرما ن اشتہاری / ملزمان کو گرفتار کریں اور آئندہ میٹنگ تک ہر صورت مقدمات کو حقائق کی روشنی پر یکسوء کریں۔ علاوہ ازیں ڈی پی او نے صبح دس بجے سے دوپہر دو بجے تک اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں 33 درخواست ہائے موصول ہوئیں جن کی نوعیت کے مطابق موقع پراحکامات جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :