جماعت اسلامی کا کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ (کل) پشاور سے شروع ہوگا

منگل 24 مئی 2016 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کا تین روزہ کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ 25مئی کو پشاور سے صبح 10 بجے روانہ ہوگا۔ٹرین مارچ تین مرحلوں میں کراچی پہنچے گا۔ٹرین مارچ 25مئی کو آٹھ بجے عوامی ایکسپریس کے ذریعے لاہور پہنچے گا۔26 مئی کو لاہور سے صبح آٹھ بجے روانہ ہوگااور خیبر ایکسپر یس کے ذریعے روہڑی پہنچے گا ۔

(جاری ہے)

ٹرین مارچ تیسرے روز 27مئی کو روہڑی سے رات 10بجے کراچی پہنچے گاجہاں امیر جماعت اسلامی سراج الحق ایک بڑے جلسہ سے خطاب کریں گے ۔جماعت اسلامی کے مرکزی ،صوبائی اور ضلعی قائدین مختلف مراحل میں ٹرین مارچ میں شریک ہونگے ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق ٹرین مارچ کے دوران 51مقامات پر استقبالی اجتماعات سے خطاب کریں گے ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ملک کو کرپشن اور کرپٹ قیادت سے نجات دلاکردم لیں گے ۔ انہوں نے کہاکہاکہ جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان کی جس تحریک کا آغاز کیا تھا آج وہ ملک کے بچے بچے کی زبان پر ہے ۔