بدعنوانوں کا احتساب پوری قوم کا مطالبہ بن چکا ہے ‘ڈاکٹر فرید پراچہ
موجودہ حکومت کے سامنے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کا کوئی ہدف نہیں ہے،پریس کانفرنس سے خطاب
منگل 24 مئی 2016 21:13
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء ) ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ بدعنوانوں کا احتساب پوری قوم کا مطالبہ بن چکا ہے 18کروڑ پاکستانی عوام پانامالیکس میں آنے والوں اور ملکی قرضے معاف کرانے والوں کا احتساب چاہتی ہیں۔ ان خیالا ت کااظہار گذشتہ رو ز ریلوے اسٹیشن پر کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ کی تیاریوں اور لاہور میں ٹرین مارچ کے شاندار استقبال کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اﷲ مجاہد، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور محمد عمیر خان، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعز یز عابد ، صدر پریم یونین لاہور ڈویژن قاضی عبدالودود و جی آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک و دیگر نے شرکت کی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مریکہ کے سامنے پاکستان کی خود مختاری کی کوئی حیثیت نہیں حالیہ ڈرون حملہ اس کی واضح مثال ہے۔
امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اﷲ مجاہد نے پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے سامنے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کا کوئی ہدف نہیں اور قوم نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، اس کے لیے ضروری ہے کہ قوم امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ان کا ساتھ دیں ۔جماعت اسلامی کرپشن سے پاک دینی ، سیاسی جماعت ہے جو ملک کو اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان دیکھنا چاہتی ہے ۔ہمیں اپنے معاشرے کی ترقی کے لیے اہل ، ایماندار اور نڈر قیادت کو آگے لانا ہوگا جو ملک اور قوم کا درد اپنے سینے میں رکھتی ہو تب ہی ملک کو موجودہ مسائل سے چھٹکارا ممکن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کل بروز بدھ 25مئی کوامیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی قیادت میں پشاور سے چلنے والے کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ کا لاہور میں شاندار استقبال کیا جائے گاجس میں مزدوروں ، طلبہ ، تاجر نتظیوں ،ا علماء اکرام اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے احباب شرکت اور امیر جماعت اسلامی پاکستان اور ان کے کارکنان کابھر پور استقبال کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ملکی و قومی وسائل پر چند خاندانوں نے قبضہ کررکھا ہے، ملک میں اس وقت حقیقی جمہوریت نہیں بلکہ خاندانی آمریت قائم ہے قومی وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم جاری ہے حصول پاکستا ن کے مقاصد کو پس پست ڈال دیا گیا ہے عام آدمی شدید مشکلات اور مسائل میں گھرا ہوا ہے ۔اس بدترین کرپشن نے ملک کے اہم ترین اداروں بشمول اسٹیل مل ، پی آئی اے ، واپڈا ، ریلوے ، پی ٹی سی ایل ، ٹریڈنگ کارپوریشن کو تباہ وبرباد کر دیا ۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعز یز عابد نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں تعلیم یافتہ ،تربیت یافتہ، باصلاحیت اور دیانتدار حکمرانی کی اشد ضرورت ہے جو ذاتی مفاد پر قومی مفاد کو مقدم رکھتی ہو۔ جماعت اسلامی اس ملک میں واحد دینی اورسیاسی جماعت ہے جس کی قیادت میں یہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں ۔ جماعت اسلامی کی قیادت ہی ملکی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔جماعت اسلامی کا مقصد اسلام کی ترویج اور بھٹکی ہوئی قوم کو حق کی راہ پر لانا ہے۔حکمرانوں نے پاکستانی عوام کو قرضوں میں ڈبو دیاہے۔ عوام کرپٹ لوگوں کو مسترد کر کے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.