سکھر،نئے مالی سال کے بجٹ سے پہلے شہر بھر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرد ی گئی ،شہریوں کا اظہار مسرت

منگل 24 مئی 2016 20:47

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) نئے مالی سال کے بجٹ سے پہلے شہر بھر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرد ی گئی شہریوں کا مسرت کا اظہار تفصیلات کے مطابق جون میں آنے والے نئے مالی سال کے بجٹ سے قبل ضلع انتظامیہ کی نگرانی میں شالیمار روڈ , مینارہ روڈ , جیل روڈ , نواں گوٹھ , ریجنٹ کالونی سمیت گلی محلوں اور اہم شاہراہوں کی استرکاری , اور فٹ پاتھوں کی تعمیر ات کا موں کی رفتار کو تیز کردیا گیا ہے محنت کش دن رات ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے میں مصروف ہیں دوسری جانب شہر بھر میں اچانک ترقیاتی کاموں کے آغاز پر شہریوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کرن بیکری تال گھنٹہ گھر التواء کا شکار سڑک کی تعمیر کے کام کو بھی مکمل کیا جائے نہ سڑک نہ مکمل ہونے سے شہر کے مصروف ترین علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے شہریوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں معیار کا خیال رکھا جائے اور منصوبوں کو مکمل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :