ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے تحفظ کیلئے فوری طور پرا قدامات کئے جائیں،رحیم آغا

ہندو برادری کے تاجران کو لوٹنے کا سلسلہ قبائلی روایات کیخلاف سازش ہے،صدر انجمن تاجران بلوچستان کی پریس کانفرنس

منگل 24 مئی 2016 20:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے مطالبہ کیا ہے کہ ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے تحفظ کیلئے فوری طور پرا قدامات کئے جائیں سریاب روڈ کی ہندو برادری کے تاجران کو لوٹنے کا سلسلہ قبائلی روایات کے خلاف سازش ہے حکومت فوراً توجہ دے ۔یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر حاجی عاشق اچکزئی ،محی الدین لہڑی، فاروق شاہوانی ،حاجی نصرالدین کاکڑ،نصراﷲ شاہوانی ،افتخار حسین ہزارہ ،سید شہاب الدین آغا،ہندوپنچائیت کے لدھومل شاہوانی،بسنت کمار،نام چند اورراج کمار بھی موجود تھے۔

رحیم آغانے کہا کہ ہندو برادری کے تاجروں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ہمیشہ تاجروں میں صف اول کا کردارادا کیا اور بلوچستان کے طول و عرض میں صدیوں سے آباد ہیں اور قبائلی روایتوں کے پاسدار اورپرامن برادری ہے لیکن گزشتہ چند ماہ سے شرپسند اورجرائم پیشہ عناصر کی جانب سے سریاب روڈ کی ہندوبرادری کو تنگ کرنے اور لوٹنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے سریاب روڈ کا علاقہ کیچی بیگ اور برما ہوٹل کے ہندوتاجروں کو انتظامیہ نے ڈاکووں،لیٹروں اور جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پرچھوڑیا ہے پرہجوم علاقے میں دن دیہاڑے کئی کئی دکانوں میں ڈکیتی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے موٹرسائیکل چوری ،موبائل اور نقدی سے عوام اور تاجروں کو محروم کرنا معمول بن چکا ہے جرائم پیشہ عناصر بلا خوف وخطرہندو تاجروں کی دکانوں میں گھس کرلوٹ لیتے ہیں پولیس میں شکایت درج کرانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی جاتی ہے بعض افراد کو اغواء کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعلیٰ،آئی جی پولیس سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ سریاب روڈ کے ہندو تاجروں سمیت تمام تاجروں کو تحفظ فراہم اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اورکلی کیچی بیگ کے ہندو محلے میں دو پولیس چوکیاں بھی قائم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :