کراچی، عدالت نے باسو گینگ کے سرغنہ کو 7روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

منگل 24 مئی 2016 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی منتظم نے عدالت قتل، اغواء اور پولیس مقابلوں میں ملوث باسو گینگ کے سرغنہ کو 7روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں قائم انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیرآباد تھانے کی پولیس نے باسو گینگ کے سرغنہ عباس عرف باسو کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم قتل، اغواء اور پولیس مقابلوں میں ملوث ہے۔ ملزم پر قتل، اغواء اور پولیس مقابلوں کے 16مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مقدمات سے متعلق مزید تفتیش کرنی ہے لہذا ملزم کو ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا جائے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم عباس عرف باسو کو 7روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :