بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کا پارٹی رہنما عمر جٹ کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 24 مئی 2016 20:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماء عمر جٹ کے والد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ رب کائنات مرحوم کے درجات کو بلند کریں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔