اپنی زندگی پاکستان کے عوام کیلئے وقف کررکھی ہے ‘جمی انجینئر

منگل 24 مئی 2016 20:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء ) بین الاقوامی شہرت کے حامل پاکستانی مصور اور سماجی کارکن جمی انجینئر نے کہا کہ اپنی زندگی پاکستان اور اس کے عوام کیلئے وقف کررکھی ہے اور وہ ہر ممکن طریقے سے اقوام عالم کے سامنے وطن عزیز کا اچھا اور بہتر حقیقی تصور پیش کرتے ہیں جس کی موجودہ حالات میں بہت شدید ضرور ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وہ یہ سب کچھ سالہا سال سے کررہے ہیں کیونکہ وہ فیصل آباد کے نزد واقع دارالاحسان کے صوفی برکت علی کی ہدایت پر خود کو پاکستان کا خادم سمجھتے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہاکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اوراس کے عوام بھائی چارے ،محبت اور حب الوطنی کے جذبات سے سرشار ہیں اور چاہتے ہیں کہ نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ امن پیار اور سکھ کے ساتھ رہنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاکہاکہ جب وہ بیرون ملک اپنے فن پاروں کی نمائش کیلئے جاتے ہیں تو وہاں مصوروں اور دوسرے لوگوں کو بتاتے ہیں کہ وہ اپنی تمام فنکارانہ صلاحیتیں اورتونائیاں اس عظیم مقصد میں بروئے کار لاتے ہیں ۔

جمی انجینئر نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ وہ حال ہی میں ہوسٹن امریکہ میں اپنے ضعیف العمر والدین اوراکلوتی بیٹی انوشے کے ساتھ سات ماہ کاعرصہ گزارنے کے بعد واپس آئے ہیں اور وہاں بھی امریکیوں اورپاکستانیوں کے اجتماعات سے یہی باتیں کرتے رہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہاں کے مقامی اور پاکستانی لوگ پاکستان کے بارے میں زیادہ بہتر جانتے ہیں او رپاکستان کے بارے میں جو غلط تصورات ان کے ذہنوں میں موجود تھے وہ کافی حدتک دو ر ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :