کراچی: شدید گرمی کے باعث لیموں کی قیمت میں اضافہ

صرف ایک ماہ کے دوران لیموں کی قیمت 100 روپے اضافے سے 300 روپے تک جا پہنچی

منگل 24 مئی 2016 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) شدید گرمی کے باعث کراچی میں لیموں 60 روپے کلو مہنگے جبکہ آلو اور پیاز 5 روپے کلو سستے ہو گئے ۔کراچی میں گرمی کیا پڑی ، لیموں کے تیور ہی بدل گئے ، صرف ایک ماہ کے دوران لیموں کی قیمت 100 روپے اضافے سے 300 روپے تک جا پہنچی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مہنگائی کے اس دور میں کچھ سبزیوں کی عوام سے دوستی برقرار ہے ۔ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سبزی آلو اور پیاز کی قیمت 5 روپے سے کم ہو کر 25 روپے کلو ہو چکی ہے ۔سبزی فروشوں کے مطابق مارکیٹ میں سبزیوں کی سپلائی بہتر ہے مگر لیموں کی مانگ زیادہ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :