ہمسایہ ممالک میں اثرو رسوخ بڑھانے کیلئے وزارت خارجہ کو متحد کیا جائے‘سیدر یاض حسین شاہ

امریکی ڈرون حملے کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائی جائے،پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہونگے

منگل 24 مئی 2016 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے قومی قائدین متحد ہوجائیں، امریکہ پاکستان کی خود مختاری کی دھجیاں اڑا رہا ہے،بنگلہ دیش کی وزیر اعظم بھارت کے ہاتھوں کھیل رہی ہے،پاکستان کو چاروں طرف سے گھیرا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ امریکی و بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے قومی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔

اے پی سی بلاکر مشترکہ قومی پالیسی تیار کی جائے۔تعصبات سے بالاتر ہوکر وطن عزیز کی سلامتی ، استحکام اور ترقی کیلئے ہونے کا وقت آگیا ہے۔پاکستان کا ہرشہری پاکستانیت کا جذبہ اپنائے۔انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک میں اثرو رسوخ بڑھانے کیلئے وزارت خارجہ کو متحد کیا جائے۔امریکی ڈرون حملے کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائی جائے۔پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہونگے۔

متعلقہ عنوان :