عوام کوطبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہوں،عالمگیر خان درانی

منگل 24 مئی 2016 20:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) چیئرمین یوسی77فیصل کالونی عالمگیر خان درانی نے کہا ہے کہ عوام کوطبی سہولیات فرام کرنا میری اولین ترجیح ہے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہوں یوسی 77فیصل کالونی کے تمام بنیادی مسائل اپنے قائد وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی خصوصی شفقت سے جلد حل ہو جائیں گئے عوام نے جو ہم پر اعتماد کر کے ہمیں اپنا نمائندہ منتخب کیا ہے ان کو کبھی مایوس نہیں کروں گاان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین یوسی77فیصل کالونی عالمگیر خان درانی نے گلبہار کالونی میں فری ڈسپنسری کے افتتاح کے موقع پر اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا عالمگیر خان درانی نے کہا کہ گلبہار کالونی کے مکینوں کے لیے منظور خان ویلفیئر ٹرسٹ اور مفتی جہانگیر کی جانب سے فری ڈسپنسری لگائی گئی ہے جس میں اہل علاقہ کو مفت ادویات کے ساتھ ساتھ ان کو ڈینگی جیسے موذی مرض سے بچاو کی تدابیر بھی بتائی جائیں گی انھوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں صحت و صفائی کا اہم رول ہوتا ہے صحت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو صحت وصفائی پینے کا صاف پانی بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور بچوں کی تعلیم کے لیے جس مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہے وہ دن دور نہیں جب عوام کے تمام بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گئے اور عوام کو ایک خوشحال پاکستان ملے گا

متعلقہ عنوان :