ڈی ٹی سی ای کے زیراہتمام انتخابی اصلاحات کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

انتخابی اصلاحات کے حوالے سے تجاویز پنجاب اسمبلی میں پیش کی جائیں گی،راجہ راشد حفیظ

منگل 24 مئی 2016 20:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) ڈی ٹی سی ای کے زیراہتمام انتخابی اصلاحات کے حوالے سے ایک سیمینار راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہوا جس میں خواتین سمیت سینکڑوں شرکا ء نے شرکت کی سیمینار سے ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر شیراعظم نے سروے رپورٹ پیش کی سیمینار سے ایم پی اے راجہ راشد حفیظ ،چوہدری محمد الیاس فاروقی ،خواجہ بشیر ،ملک آصف اکبر،الیاس خان ،محمد رفیق قادری اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کر تے ہوئے مختلف تجا ویز پیش کیں راجہ راشد حفیظ نے اپنے خطاب میں وعدہ کیا کے وہ ڈی ٹی سی ای کی انتخابی اصلاحات کے حوالے سے تجاویز پنجاب اسمبلی میں پیش کریں گے اجلاس کے شرکاء نے 20ائنے ترمیم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے ان ترمیم کیلئے ڈی ٹی سی ای نے طویل جدوجہد کی تھی پاکستان میں الیکشن میں شفافیت لانے کے لئے ڈی ٹی سی ای جد جہد جاری رہے گی سیمینار میں ڈی ٹی آر جی ممبران نوجوان اضا کاران ارکیں اسمبلی سول سوسائٹی کے نمائندہ گان ،تاجر ،پیشہ ورانہ تنظیموں کے ممبران اور سیاسی و سماجی ورکروں نے شرکت کی