وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، 8ملزمان گرفتار،منشیات و اسلحہ برآمد،مقدمات درج

منگل 24 مئی 2016 20:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) وفاقی پولیس نے قتل ، چوری اور منشیا ت فروشی کی وارداتو ں میں ملو ث 08ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چر س ، شراب ، اسلحہ معہ ایمو نیشن اورما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ کورال پولیس کے سلطا ن محمو د سب انسپکٹر نے عرفان آ باد کو رال کے علا قہ دوکا ن سے چوری کے دوران سیکور ٹی گا رڈ کو مزاحمت پر قتل کر نے والے ایک ملزم محمد اشرف سکنہ پا را چنا ر کو مقدمہ نمبر 489/15 زیر دفعہ 302/457/380/411ت پ میں گرفتارکرلیا ہے پولیس ٹیم نے اس مقدمہ میں قبل ازیں دو ملزمان محمد علی اور سید محمد کو گرفتار کرکے حو الا ت جو ڈیشل بھجوا چکی ہے ۔

گرفتار ملزم کو مجا ز عدالت میں پیش کرکے ریما نڈ جسما نی حا صل کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تھا نہ شالیمار پولیس نے دوران گشت ملزم قیصر مسیح کو گرفتار کرکے اس سے 05بو تلیں شراب بر آمد کرلی ۔تھانہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے دوران گشت محمد متین کو گرفتار کر کے 150گر ام چرس بر آمد کرلی۔ جبکہ جیب تر اشی میں ملو ث ملزم وقار علی کو گرفتار کرکے ا س کے قبضہ سے پر س معہ رقم 1640بر آمد کرلی۔

تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے ملزم عدنا ن ولد حضر ت جو کہ اشتہا ری تھا کو گرفتار کر لیا۔ تھا نہ کھنہ پولیس کے دریا خا ن اے ایس آئی نے چوری کی واردات میں ملو ث وسیم اکرم ، جمشید عر ف جموں اور نا صر بر کت کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چار لا کھ روپے کا ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔ ملزمان کو مجاز عدالت میں پیش کرکے ریما نڈ جسما نی حاصل کر لیا گیا ۔

تھا نہ تر نو ل پولیس نے راولپنڈی سے چوری ہو نے والی کر ولا BEH-410ما ڈل 2015ء ما لیتی 20لا کھ روپے کو تر نو ل کے علا قہ سے قبضہ پولیس میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ۔ ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکردگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او ز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر اور اشتہا ری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤ ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کے لیے تما م تر ضروری اقداما ت بر ؤ ے کا ر لا ئے جا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :