Live Updates

مسلم لیگ(ن) عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے،چودھری رفعت ایڈووکیٹ

عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کرتے ہیں یہی پی ٹی آئی کی ناکامی کا سبب بن رہا ہے،ڈپٹی میئر اسلام آباد

منگل 24 مئی 2016 20:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) رہنماو فیڈرل کپیٹل اسلام آباد کے ڈپٹی میئر چودھری رفعت جاوید ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کے امنگوں کی ترجمان سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے ہر ادوار میں عوام کی ریکارڈ خدمت کی ہے اور ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،پاکستان کے غیور عوام کو پاکستان مسلم لیگ(ن) پر اعتماد ہے، اپوزیشن سیاسی جماعتوں کا واحد مقصد پاکستان کی ترقی و ملکی مفادات کوٹھیس پہنچانے کے سوا اور کچھ نہیں ہے،تبدیلی کے دعویداروں کو ہمیشہ منہ کی کھاناپڑے گی۔

اپنے بیان میں چودھری رفعت جاوید ایڈووکیٹ نے مزید کہاکہ عوام اپنے نمائندوں کوووٹ دے کر ایوان میں اس لئے بھیجتے ہیں کہ وہ ان کے مسائل کا تدارک کرسکیں نہ کہ اس لئے کہ وہ وہاں پہنچ کر اپنی اناکی تسکین کیلئے ملکی مفادات کو ٹھیس پہنچائیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی میئرچودھری رفعت جاوید ایڈووکیٹ نے کہاکہ اپوزیشن حالات خراب کرنے کی بجائے پانامہ لیکس کی صاف اور شفاف تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی سے ٹی اوآرز کی تشکیل کیلئے تعاون کرے تاکہ پانامہ لیکس کے ضمن میں لگنے والے الزامات کو منطقی انجام تک پہنچا کر آگے بڑھا جا سکے اور ملک کی ترقی اور عوام کے مسائل حل کئے جا سکیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات