فرائض کی ادائیگی کے دوران لاپرواہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

ڈی پی او حجرہ شاہ مقیم کی ریکارڈ تکمیل نہ کرنے پر محرر تھانہ سٹی کی سرزنش

منگل 24 مئی 2016 20:29

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) فرائض کی ادائیگی کے دوران لاپرواہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، ریکارڈ تکمیل نہ کرنے پر محرر تھانہ سٹی کی سرزنش۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے تھانہ سٹی کا ملاحظہ کیا دوران ملاحظہ تھانہ کی صفائی پر ناراضگی کا اظہار کیا،اس موقع پر ڈی ایس پی رینالہ انعام الحق بھی ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا کے ہمراہ تھے ،ملاحظہ کے بعد ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے پولیس افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ مجرمان اشتہاری،منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کو فوری گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ،انہوں نے کہا نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کے لیے بنائے گئے قوانین پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں،وارداتوں کے تدارک کے لیے گشت کو بامعنی بنائیں پولیس موبائلز حقیقت میں سڑکوں پر گشت کرتی نظر آئیں اور زیر التواء مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے اس کے بعد تھانہ سٹی کے ملازمان کا اردل روم کرتے ہوئے ڈی پی اواوکاڑہ محمد فیصل رانا نے سب انسپکٹرعارف علی کی ایک سال کی سروس ضبط اور ایک سال ترقی ہولڈ کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :