گوجرہ،نواحی گاؤں میں کھیتوں کوپانی لگانے کے تنازع پر3افرادکا زمیندارکوتشددکر کے شدید زخمی

منگل 24 مئی 2016 20:29

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) نواحی گاؤں میں کھیتوں کوپانی لگانے کے تنازعہ پرتین افرادنے زمیندارکوتشددکر کے شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

معلوم ہو اہے کہ نواحی چک نمبر158گ ب کھکھاں کے زمنیدارمحمد رفیق کی پانی کی واری کے تنازعہ پر گاؤں کے انور اور سفیان وغیرہ نے پختہ اینٹوں کے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیااور موقع سے فرارہو گئے ۔زخمی کو سول ہسپتال لایاگیاجہاں سے اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کر دیاگیاتھانہ صدر پولیس کو تحریری طور پر آگاہ کر دیاگیا ہے تاہم مقدمہ کے اندراج کی اطلاع موصول نہ ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :