قاضی عبدالقدیر خا موش کا ایران ، بھارت گٹھ جوڑ پر تشویش کااظہار

ایران ،پاکستان کیلئے انڈیا سے زیادہ خطرناک ہوتا جارہا ہے‘پاکستان کو کاؤنٹر پالیسی تشکیل دینا ہوگی‘ سربراہ جمعیت علما اہلحدیث

منگل 24 مئی 2016 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) جمعیت علما اہلحدیث پاکستان کے سربراہ قاضی عبدالقدیر خاموش نے ایران اور بھارت کے بڑھتے ہوئے سفارتی تعلقات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے دفاع کے لئے کاونٹر پالیسی تشکیل دینا ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایران ،پاکستان کے لئے انڈیا سے زیادہ خطرناک ہوتا جارہا ہے، جب تک اس بارے میں پالیسی تبدیل نہیں کی جاتی ، خطے میں طاقت کا توازن ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ گذشتہ چند ماہ میں عالمی سطح پر جو واقعات رونما ہوئے ہیں، انہوں نے محب وطن پاکستانیوں کی آنکھیں کھو ل دی ہیں۔ملا اختر منصور کی امریکی ڈرون حملے میں شہادت اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن کی ایرانی شہر سے گرفتاری سمجھنے کے لئے کافی ہے کہ ایران اور انڈیا ، اسرائیل اور امریکہ کو انٹیلی جنس فراہم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ وہ گذشتہ ایک دہائی سے ایران کی پاکستان دشمنی کی طرف تسلسل کے متوجہ کررہے ہیں، مگر اب ملک کے ایک بڑے طبقے کو اس کی سمجھ آنا شروع ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ملکوں کے درمیان دوستی اور دشمنی مستقل نہیں ہوتی، لیکن ہندوستان کے ساتھ جنگوں میں ایران کے مقابلے میں سعودی عرب کا جھکا و ہمیشہ پاکستان کی طرف رہا ہے۔