گلشن اقبال پارک بم دھماکہ کے زخمی کو بنک میں پانچ ہزار روپے رشوت نہ دینے پر چیک روک رکھا ہے ‘بینک میں ایک ماہ دس دن سے زائد ہوئے چیک جمع کروایا تاحال کیش نہیں ہوا، زخمی طارق

منگل 24 مئی 2016 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) گلشن اقبال پارک بم دھماکے کے مریض طارق نے کہا ہے کہ میں اور میری بیوی بم دھماکے میں شدید زخمی ہوئے اور آپریشن کے بعد اﷲ تعالی نے انہیں نئی زندگی دی ہے حکومت نے بم دھماکے متاثرین کو جو چیک دیئے ہیں وہ ایک ماہ دس دن ہوگئے ہیں تاحال کیش نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے الفلاح بنک پھولوں والی منڈی شاہدرہ کے ملازم کو چیک دیا ہے وہ چیک اس نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے اور کہتا ہے کہ چیک منظور کرنے کے لیے مجھے لاہور جانا پڑے گا اور کار کے تیل کا خرچ پانچ ہزار ہے وہ مجھے دیں نیز وہ کہتا ہے کہ میرے پاس ٹائم نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

بینک کو اس نے اپنا ذاتی بینک بنایا ہوا ہے بینک کے اندر جنگل کا قانون ہے ۔الفلاح بینک کے ایسے ملازم کے خلاف کارروائی کی جائے۔