ناکام لیگ نے قومی معیشت کاشٹرڈاؤن کردیا‘حکمرانوں اور حواریوں نے ''ونڈکھاؤتے کھنڈکھاؤ''کے تحت پیسہ بنایا

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی کا بیان

منگل 24 مئی 2016 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے دورمیں کسی نے دھرنانہیں دیا جبکہ میاں نوازشریف کیخلا ف مزدوروں اورکسانوں سمیت مختلف طبقات باری باری دھرنے دے رہے ہیں۔اگرپاکستان میں حقیقی منتخب حکومت اوراس کی سمت درست ہوتی توہردوسرے دن کوئی نہ کوئی طبقہ دھرنے پرنہ بیٹھتا۔

پیپلزپارٹی کے جیالے اپنے کسان بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔ حکمران اقتداربچانے کیلئے منت سماجت پراتر آئے ہیں۔جس دن جیالے دھرنے پربیٹھ گئے اس روزتخت لاہورکادھڑن تختہ ہوجائے گا۔ناکام لیگ کے اقتدارمیں آنے سے پاکستان کی قومی معیشت کاشٹرڈاؤن ہوجاتا ہے ۔وہ فردوس پارک میں ایک عشائیہ سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے نجی کاروبار برق رفتاری سے ترقی کرتاہے جبکہ پاکستان کے قومی ادارے دیوالیہ ہوجاتے ہیں۔

ناکام لیگ کے حالیہ تین برسوں میں پاکستان معاشی طورپرتین دہائیاں پیچھے جاپہنچاہے۔پاکستا ن کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار حکمرانوں اور ان کے حواریوں نے ''ونڈکھاؤتے کھنڈکھاؤ''کے تحت مل کرلوٹ کھسوٹ کی جبکہ الٹا نیب حکام کوہراساں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دورصدارت میں منتخب حکومت نے جمہوریت اورعوام کی طاقت سے اپنی آئینی مدت پوری کی تھی جس کاکریڈٹ آصف علی زرداری کی سیاسی فہم وفراست ،بصیرت اورقومی مفاہمت کی سوچ کوجاتا ہے جبکہ نوازشریف اپنی آئینی مدت یامہلت پوری کرنے کیلئے سازشوں پراترآئے ہیں مگرماضی میں بھی ان کی آئینی مدت پوری نہیں ہوئی ۔

تخت لاہوروالے اورنج ٹرین سمیت مختلف نام نہاد تعمیراتی منصوبوں پرقوم کاقیمتی پیسہ بربادکر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں توانائی بحران کوبنیادبناکر ہماری حکومت پرتنقیداوراحتجاجی ریلی کااہتمام کرنیوالے شعبدہ بازوں نے اپنے دوراقتدارمیں بجلی کی پیدوارکیلئے کوئی ٹھوس قدم کیوں نہیں اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :