ملک کی سالمیت اور خودمختاری کا تحفظ حکمرانوں کی ذمہ دار ی ہے‘’علامہ زبیر احمد ظہیر

امر یکہ کو سمجھ لینا چاہیے کہ امن کے قیام کیلئے طاقت کا استعمال نہیں مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے‘میڈیا سے گفتگو

منگل 24 مئی 2016 20:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) تحر یک تحفظ حر مین شریفین کے امیرعلامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ ملک کی سالمیت اور خودمختاری کا تحفظ حکمرانوں کی ذمہ دار ی ہے ‘امر یکہ کو سمجھ لینا چاہیے کہ امن کے قیام کیلئے طاقت کا استعمال نہیں مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے‘دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور ملک سے دہشت گردوں کو جڑ سے ختم کر نے کیلئے قوم متحد ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک تحفظ حر مین شریفین کے امیرعلامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے اس لیے امر یکہ سمیت تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کر یں کیونکہ ایسا نہ کر نے سے مسائل حل نہیں بلکہ ممالک میں اختلافات پیداہوں گے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ بھی متاثر ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امریکی ڈرون حملہ ہماری خودمختاری پر حملہ ہے ‘ڈرون حملوں کے منفی نتائج پاکستان کو بھگتنے پڑ تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملامنصور کے مارے جانے کے بعد افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن اور مصالحت کی راہ میں رکاوٹیں پیدا ہوں گی اور امر یکہ کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیلئے رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے پاکستان کے ہاتھ مضبوط کر یں۔

متعلقہ عنوان :