لاہو ر میں تیزبارش اور آندھی کی وجہ سے لاہور میں بجلی کا ترسیلی بدتر ین متاثرہ ہونے سے بجلی گھنٹوں معطل

بعض حلقوں میں شامل تک بھی بجلی کی بحالی شروع نہ ہوسکی جبکہ سمن آباد سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی بند ش کے خلاف شہریوں کااحتجاجی مظاہرہ

منگل 24 مئی 2016 20:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) صوبائی درالحکومت لاہو ر میں تیزبارش اور آندھی کی وجہ سے لاہور میں بجلی کا ترسیلی بدتر ین متاثرہ ہونے سے بجلی گھنٹوں معطل ہوگئیں‘ لاہور کے بعض حلقوں میں شامل تک بھی بجلی کی بحالی شروع نہ ہوسکی جبکہ سمن آباد سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی بند ش کے خلاف شہریوں کا حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ‘حکومت سے نوٹس لینے کامطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور اور گردونواح میں پیر اور منگل کی درمیانی شب تیز بارش اور آندھی سے لیسکو کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہوا اوربجلی کا نظام معطل ہو نے سے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوبے رہے ‘ آندھی اور بارش کے باعث لیسکو کمپنی کے 400اور لاہور شہر کے 270فیڈرز ٹرپ کر گئے ‘ بارش اور آندھی کا سلسلہ تھمنے کے بعد لیسکو کے آپریشنل سٹاف نے ہنگامی بنیادوں پر بجلی بحالی کے لئے اقدامات کا آغاز کیا تاہم ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہونے سے لیسکو کا عملہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ کر سکا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شہر کے 100فیڈرز پر 12گھنٹے کے بعد بجلی کی بھالی ممکن ہو سکی۔ذرائع کے مطابق جی او آر ون ، سیون کلب ، ایٹ کلب ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور امریکن قونصلیٹ کی رہائش گاہیں بھی بجلی بندش کی زد میں آئیں۔

متعلقہ عنوان :