امریکی ڈرون حملوں کیخلاف کچہری چوک ملتان پر احتجاجی مظاہرہ‘ امریکی پرچم نذر آتش

منگل 24 مئی 2016 20:16

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) ڈسٹرکٹ عوامی اصلاحی کمیٹی کے زیراہتمام ڈرون حملوں کے خلاف کچہری چوک ملتان پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس موقع پر امریکی پرچم نذر آتش کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے امریکہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرے کی قیادت ڈسٹرکٹ عوامی اصلاحی کمیٹی کے سرپرست اعلی حمزہ شاہد لودھی نے کی جبکہ اس موقع پر سید سہیل شاہ، باسط قریشی ، ارشد صابری، مرزا توفیق بیگ ، مرزا عادل، ظفر عزیز گل، جہانگیر خان ، حفیظ جوئیہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنما حمزہ شاہد لودھی نے کہ ڈرون حملے ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں جس کی وجہ سے آج پوری قوم میں بے چینی کی فضا پھیل گئی ہے کہ ایک بار پھر امریکہ وطن عزیز پاکستان پر ڈرون حملے کر رہا ہے۔ پہلے ہی دہشت گردی کے خلاف پاکستان بہت قربانیاں دے چکا ہے۔ امریکہ کی ایسی پالیسوں کے خلاف حکومت پاکستان کو نہ صرف احتجاج کرنا چاہیے بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی آواز بلند کرنی چاہیے کہ امریکہ کو کسی دوسرے کے ملک میں مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :