اسلام دشمن قوتیں پاکستان کو کمزورکرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں،مولانااسعد ذکریا

دنیاجانتی ہے پاکستان نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف بھرپوراقدامات کئے ہیں اور اس جنگ میں ہراول دستے کا کرداراداکیا امریکہ اور دیگر عالمی طاقتیں پاکستان کی ان قربانیوں کو کسی خاطر میں نہیں لاتیں، پاکستان کو اعتماد میں لئے بغیر ریڈزون میں ڈرون حملہ ملکی خودمختاری پر ضرب کاری ہے، مولاناحافظ محمدامجد کے والد مولاناحافظ محمدصدیق کے انتقال پر منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب

منگل 24 مئی 2016 20:14

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) اسلام دشمن قوتیں پاکستان کو کمزورکرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، دنیاجانتی ہے پاکستان نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف بھرپوراقدامات کئے ہیں اور اس جنگ میں ہراول دستے کا کرداراداکیالیکن امریکہ اور دیگر عالمی طاقتیں پاکستان کی ان قربانیوں کو کسی خاطر میں نہیں لاتیں، پاکستان کو اعتماد میں لئے بغیر ریڈزون میں ڈرون حملہ ملکی خودمختاری پر ضرب کاری ہے۔

یہ باتیں پاکستان علماء کونسل سندھ کے صدر مولانامحمداسعد ذکریاقاسمی نے پنجاب کے صدر مولاناحافظ محمدامجد کے والد مولاناحافظ محمدصدیق کے انتقال پر منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکاہمیشہ سے ہماری خودمختاری اور سلامتی سے کھیلتاآرہاہے، لیکن خودغرض حکمران اس کے آگے ہاتھ باندھے کھڑے ہوتے ہیں،بلوچستان کے علاقے میں امریکی ڈرون حملہ انتہائی قابل تشویش ہے ہر ذی شعور یہ سوچنے پر مجبورہے کہ پاکستان کی حدودمیں امریکی مداخلت یاتوحکمرانوں کی کمزوری ہے یاپھر حکمران خود اس میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے حکمرانوں نے بزدلی اور بے حسی کی بدترین مثال قائم کی ہے، آئے روزہندوستان ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہمارے لوگوں کو ماردیتاہے مگر یہ حکمران اس پر حملہ تو کیازبانی فائر بھی نہیں کرسکتے۔انہوں نے ایران، بھارت اور افغانستان معاہدے پر افسوس اور حیرانی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان جو ہماراازلی دشمن ہے ہمارے دوست ممالک کی اس کے ساتھ دوستی کی پینگیں اور معاہدے چہ معنی دارد؟۔

انہوں نے کہاکہ وقت آگیاہے کہ حکمران غیرت ایمانی اور اسلامی حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیاکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں ورنہ دشمن ممالک پاکستان کی سالمیت اور استحکام کو نقصان پہنچاسکتے ہیں، اجلاس میں پاکستان علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدرمولاناحبیب الرحمن اور جنرل سیکرٹری قاری اعظم فاروقی ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات قاری محمد طیب ،قاری شیر زمان ،پاکستان علماء کونسل ضلع رحیم یار خان کے صدر مولانا سعد اﷲ شفیق اور مولانا ارشد کریم اور دیگر علماء و مشائخ بھی شریک تھے

متعلقہ عنوان :