انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے کمرشل جیوگرافی اور پرنسپل آف کامرس کے پرچوں کی کاپیاں جانچنے کا عمل چروع کردیا

منگل 24 مئی 2016 20:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی قائم مقام ناظم امتحانات زرینہ راشد نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے کمرشل جیوگرافی اور پرنسپل آف کامرس کے پرچوں کی کاپیاں جانچنے کا عمل بروز بدھ 25 مئی ساڑھے دس بجے سے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی لائبریری میں شروع کیا جارہا ہے،متعلقہ مضامین کے ٹیچرز جو کاپیاں جانچنے کیلئے طے شدہ اہلیت پر پورا اترتے ہوں وہ فوری طور پر انٹر بورڈ آفس رجوع کریں۔