مقتدرحلقے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں گاڑی کو نشانہ بنانے اور مبینہ طور پر افغان طالبان کے امیر ملامنصوراخترکی ہلاکت پر شدید برہم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 مئی 2016 20:13

مقتدرحلقے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں گاڑی کو نشانہ بنانے اور مبینہ طور ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-میاں محمد ندیم سے۔24مئی۔2016ء) مقتدرحلقے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں گاڑی کو نشانہ بنانے اور مبینہ طور پر افغان طالبان کے امیر ملامنصوراخترکی ہلاکت پر شدید برہم ہیں اور امریکہ کی عسکری قیادت کو پاکستان کا احتجاج ریکارڈ کروادیا گیا ہے-انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق ولی محمد جسے مبینہ طور پر ملامنصور قراردیا جارہا ہے کی ڈرون طیارے کے ذریعے افغانستان سے داغے جانے والے میزائل سے ہلاکت پر پاکستان کی امن مذکرات کے لیے کی جانے والی کوششوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے-پاکستان کی جانب سے خطے میں قیام امن کے لیے افغان طالبان کو مذکرات کی میزپر لایا گیا تھا جبکہ امریکہ کی سربراہی میں2001سے افغانستان میں مصروف عمل نیٹوفورسزنے طویل فوجی کاروائیوں کے بعد جون2013میں قطرکے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان کا ایک دفتر کھولا گیا جس کا مقصد ”نیوٹرل“مقام پر بیک ڈور مذکرات اور کھلے مذکرات کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے-ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے شدید ترین ردعمل دنیا کے لیے غیرمتوقع ہے مگر پاکستان کے مقتدرحلقوں کی جانب سے شدیدترین ردعمل کی وجہ مذکرات کا نتیجے کے قریب پہنچنے کی وجہ سے ہے کیونکہ پاکستان افغانستان میں جاری جنگ اور بدامنی کی وجہ سے براہ راست متاثرہورہا ہے اور لاکھوں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے علاوہ کھربوں روپے کا مالی نقصان برداشت کرچکا ہے-ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتدرحلقے ان خبروں پر بھی برہم ہیں جن کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے برما کے دورے کے دوران وزیراعظم میاں نوازشریف کو فون کرکے ملامنصور کو نشانہ بنائے جانے سے آگاہ کیا تھا یہ بات جان کیری نے حملے کے بعد برما میں پریس کانفرنس کے دوران بتائی تھی -ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کو مقتدرحلقوں کی تشویش سے آگاہ کیاگیا تھا جس پر صورتحال کی سنگینی پر قابو پانے کے لیے انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں انتہائی سخت موقف اختیار کیا -ذرائع کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پاک امریکا تعلقات میں مزید تناﺅآسکتا ہے مگر دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات پر اس کے زیادہ اثرات مرتب نہیں ہونگے-

متعلقہ عنوان :