سکھر،اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے سید صدر الدین شاہ کے عرس مبارک کے موقع پر زائرین کیلئے پانی اور شربت کی سبیل لگائی گئی

منگل 24 مئی 2016 20:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے تیسرے روز بھی درگاہ سید صدر الدین شاہ بادشاہ کے عرس مبارک کے موقع پر زائرین کیلئے پانی اور شربت کی سبیل لگائی گئی کیمپ میں پاکستان سنی تحریک کے ضلعی کنونیئر محمد رضوان قادری ، کاشف قادری ، طالب حسین میرانی ، رفیق بلوچ ، سجاد قاسمی ، یونس دایو و دیگر نے خدمات سر انجام دیں اس موقع پر ضلعی کنونیئر محمد رضوان نے کہا کہ کیمپ میں سامان پہنچانے کے موقع پر پولیس انتظامیہ نے بہت سی رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں جس کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے انہوں نے کہا کہ شب برآت پر نساسک انتظامیہ کی جانب سے تعاون پر ایم ڈی نساسک و دیگر افسران کے مشکور ہیں ۔

متعلقہ عنوان :