حکومت سندھ عوم کوفلاح و بہبود کی بہتر ین سہولیات فراہم کررہی ہے،گھوٹکی کا سی ایم ڈبلیو نرسنگ اسکول جلد پاکستان نرسنگ کونسل سے رجسٹر ہو جائے گا

صوبائی وزیربرائے محکمہ صحت جام مہتاب حسین ڈہر کی گفتگو

منگل 24 مئی 2016 20:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) صوبائی وزیربرائے محکمہ صحت جام مہتاب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ گھوٹکی ضلع کا سی ایم ڈبلیو نرسنگ اسکول جلد پاکستان نرسنگ کونسل سے رجسٹر ہو جائے گا ۔ ادارے کی ایس این ای سے بھی منظور کروانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ ادارہ بہتر طریقے سے کام کر سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ بشیرآباد اوباوڑو میں سی ایم ڈبلیو نرسنگ اسکول کی طلبہ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ عوم کی فلاح و بہبود کے لیے بہتر سے بہتر صحت کی سہولتیں فراہم کی جار ہی ہیں اس سلسلے میں سندھ کے تمام اضلاع میں نرسنگ اسکول قائم کیے گئے ہیں تاکہ تمام اضلاع کے پسماندہ علاقوں کی عورتوں اور بچوں کو صحت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے طلبہ کو نرسنگ کے کورس کروائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی ایم ڈبلیو اسکول گھوٹکی ایٹ میرپور ماتھیلو کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی جبکہ اسکول تمام جلد پاکستان نرسنگ کاؤنسل سے رجسٹر بھی ہوجائے گا اس کے علاوہ اسکول میں نرسنگ کے مختلف شعبہ جات کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ ضلع کی طلبہ اپنی ہی ضلع میں صحت کے شعبے میں بہتر سے بہتر تعلیم حاصل کر سکیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی ایم ڈبلیو نرسنگ اسکول کی ایس این ای بھی منظور کروائی جائے گی تاکہ ادارہ بہتر طریقے سے کام کر سکے۔ انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ محنت و لگن سے تعلیم حاصل کرکے اپنے علاقوں کی عورتوں اور بچوں کی صحت کے لییاپنا کردار ادا کریں ۔ا س موقع پر طلبہ کے وفد نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گھوٹکی میں مڈوائفری اسکول کا ہونا ان کے لیے خوشی کی بات ہے وہ مڈوائفری کورس مکمل کرنے کے بعد علاقے کی غریب عورتوں اور بچوں کی خدمت کریں گی

متعلقہ عنوان :