ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس برگیڈئیر ریٹائرڈ ڈاکٹر ارشد ضیاء کی ریسکیو1122کی بانی ٹیم کو 12سال مکمل ہونے پر مبارکباد

ریسکیو1122کی مینجمنٹ ایمرجنسی سروس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے اور ریسکیورز کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں ہے‘ڈاکٹر ارشد ضیا ء

منگل 24 مئی 2016 19:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء ) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) برگیڈئیر ریٹائرڈ ڈاکٹر ارشد ضیاء نے ریسکیو1122کی بانی ٹیم کو 12سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور ایمرجنسی سروس تمام ٹیم کی کاوشوں کو سراہا جو انہوں نے ایمرجنسی سروس کے معیار کو برقرار رکھنے اور مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے کیں۔اس حوالے سے ایک تقریب میں ریسکیوکی 12ویں سالگرہ کے آغاز کے دن کو کیک کاٹ کر منایا گیا جسمیں ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئیر ارشد ضیاء تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور اس تقریب میں ریجنل ایمرجنسی آفیسر (ساوتھ) ڈاکٹر ظفر شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر (ہیومن ریسورس اینڈ ایڈمنسٹریشن ) ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا ، ڈپٹی ڈائریکٹر (پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ)فہیم احمد قریشی ، ڈپٹی ڈائریکٹر (فنانس) نعیم مختار ، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ایاز اسلم بانی ٹیم کے ممبران اورسنئیرافسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر ریٹائرڈ ڈاکٹر ارشد ضیاء نے کہا کہ ریسکیو1122 بانی ٹیم پاکستان میں ایمرجنسی منیجمنٹ نظام کی بنیاد رکھنے پر مبارکباد کی مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122کی منیجمنٹ سروس سٹرکچر بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے جو سروس بنانے کے برابر کا کام ہے کیونکہ یہ کام ریسکیورز کے لیے اسی طرح اہمیت کا حامل ہے جیسے عوام کیلئے ایمرجنسی سروس کا قیام۔

مزید برآں ریسکیو1122کی مینجمنٹ ایمرجنسی سروس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اور ریسکیورز کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ تاکہ پاکستان میں ایمرجنسی منیجمنٹ سسٹم کو مزید مضبوط اور مستحکم کیا جا سکے۔ڈائریکٹر جنرل نے تمام ریسکیورز کو اسی جذبے سے پیشہ وارانہ خدمات کی فراہمی کو یقینی بانے کی نصیحت کی اور کہا سب شہریوں کو بلا امتیاز سروسز فراہم کی جائیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر (ہیومن ریسورس اینڈ ایڈمنسٹریشن )ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا نے کہا کہ ریسکیو1122کا آغاز اور خاص کرکے ریسکیو ایمبولینسز میں پہلی ایمرجنسی کے لیے روانہ ہونا ایک تاریخی لمحہ تھا۔ انہوں نے تقریب کے شرکاء کو بتایا کہ بانی ٹیم کے تمام ممبران نے اس سروس کو بنانے کے لیے دن رات ایک کیے اور یہ ان کی مسلسل اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے کہ پاکستان میں ایمرجنسی منیجمنٹ کا ایک موثر نظام کے قیام عمل میں آیا جس کے ذریعے عوام الناس کو احساس تحفظ فراہم کیا گیا۔

تمام بانی ممبران نے ایمرجنسی سروس میں اپنے تجربات کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ بانی ممبران نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہمارا شمار زندگی بچانے والی ایمرجنسی سروس سے ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بانی ٹیم کی انتھک محنت کے ساتھ ساتھ ریسکیورز کی بے لوث خدمت کا نتیجہ ہے کہ آج ایمرجنسی سروس نے 34لاکھ سے زائد ایمرجنسیز میں بروقت ریسپانڈ کرتے ہؤے 40لاکھ سے زائد ایمرجنسی متاثرین کو 7منٹ کا اوسط ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہؤے بروقت ریسکیو کیا۔

متعلقہ عنوان :