وزیراعلیٰ شہبازشریف کا گرین ٹاؤن کے علاقے باگڑیاں میں بچے سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے‘وزیراعلیٰ،لاپتہ دو بچوں کی بازیابی کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت

منگل 24 مئی 2016 19:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گرین ٹاؤن کے علاقے باگڑیاں میں بچے سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے حکم دیا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی فی الفور گرفتار کر کے قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے علاقے سے لاپتہ ہونے والے 2 بچوں کی بازیابی کیلئے بھی فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔