وزیراعلیٰ پنجاب کا گودام کی دیوار گرنے سے مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار

شہباز شریف کی زخمی مزدوروں کو علاج و معالجہ کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت،افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم

منگل 24 مئی 2016 19:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے قائداعظم انٹرچینج کے قریب زیر تعمیر گودام کی دیوار گرنے سے مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ہدایت کی کہ زخمی مزدوروں کو علاج و معالجہ کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔