وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس، صوبائی بجٹ 2016-17 کے اہم خدو خال کا جائزہ لیاگیا
ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے اعلی مثال قائم کی، اسی پالیسی کو آگے بڑھائینگے،صوبے کے عوام کی پائیدار ترقی و خوشحالی اور مستحکم معیشت کے اہداف کے حصول پر خصوصی توجہ دی جائے گی حکومت متوازن ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،پسماندہ اور دور دراز علاقوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے،تعلیم، صحت، زراعت سمیت سماجی شعبوں اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائیگی‘وزیراعلیٰ پنجاب کا اجلاس سے خطاب
منگل 24 مئی 2016 19:32
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یہاں اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی بجٹ 2016-17 کے اہم خدو خال اور ترجیحات کے تعین کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت متوازن ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔پسماندہ اور دور دراز علاقوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبے کے عوام کی پائیدار ترقی و خوشحالی اور مستحکم معیشت کے اہداف کے حصول پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ جنوبی پنجاب کے اضلاع کی ترقی اور خوشحالی کیلئے گزشتہ برسوں کی طرح آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل مختص کئے جائیں گے کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت متوازن ترقی پر یقین رکھتی ہے،یہی وجہ ہے کہ دیہی معیشت کی ترقی و خوشحالی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اورپسماندہ علاقوں میں بسنے والے افراد کی فلاح وبہبود کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں شروع کیے گئے ہیں اور ان منصوبوں کی تکمیل سے ان علاقوں میں بسنے والے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا اور انہیں جدید سہولتیں میسر آئیں گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.