پیپلز پارٹی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی حکومت نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں، مسائل بڑھائے ہیں‘یوسف رضا گیلانی

ملک میں بجلی کا شارٹ فل مسلسل بڑھ رہا ہے، حکمران صرف اپنا کمیشن وصول کرنے کے لیے سڑکوں کی تعمیر میں مصروف ہیں، سیاسی منصوبوں میں قومی سرمائے کے ضیاع کو بے نقاب ہی نہیں عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جارحانہ رویہ اختیار کیا جائیگا‘سابق وزیراعظم کا اجلاس سے خطاب

منگل 24 مئی 2016 19:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء ) سابق وزیر اعظم پاکستا ن سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی مرکز اور پنجاب کی حکومتوں نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا مسائل بڑھائے ہیں سیاسی منصوبوں میں قومی سرمائے کے ضیاع کو بے نقاب ہی نہیں بلکہ عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جارحانہ رویہ اختیار کیا جائیگا، کیونکہ ملک میں مہنگائی اور بیروز گاری میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے ۔

حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی اب ہر فورم پر حکمرانوں کو ٹف ٹائم دینے کا وقت آ ن پہنچاء ہے قوم کو میٹر و بس یا اورنج لائن ٹرین جیسے میگاء منصوبوں کی نہیں بجلی اور گیس کی ضرورت ہے ،ملک میں بجلی کا شارٹ فل مسلسل بڑھ رہا ہے، مگر حکمران صرف اپنا کمیشن وصول کرنے کے لیے سڑکوں کی تعمیر میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

ا ن خیالات کااظہارانہوں نے جنوبی پنجاب کی کوارڈنینشن کمیٹی کے اجلاس سے مخدوم ہاؤس لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہی اجلاس میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی کوارڈینشن کمیٹی کے رکن سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری شوکت بسراء ، محمود حیات ٹوچی خان، عبدالقادرشاہین اور خواجہ رضوان عالم نے شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے عبدالقادر شاہین کو جنوبی پنجاب کی کوارڈینشن کمیٹی کا سیکرٹری اور خواجہ رضوان عالم کو میڈیا ترجمان مقرر کرنے کی منظور ی دی گئی۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کی سابقہ تنظیم اور عہدیداران کی تنظیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور یہ بات فیصلہ کیا گیا کہ کوارڈینینشن کمیٹی جنوبی پنجاب کے ہر ضلع کی سطح پر ورکرز کنونشن منعقد کریگی اور تمام روٹھے ہوئے سینئر رہنماؤں وکارکنوں کا منانے اورنئے نوجوان ساتھیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جنوبی پنجاب کے سابقہ عہدیداران کے اعزاز میں یکم جون کو ملتان میں سابقہ وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔ 2 جون کو پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کا پہلا ورکر کنونشن ضلع رحیم یار خان ، شام 5 بجے منعقد ہو گا جبکہ 3جون کو کوارڈینشن کمیٹی کا دوسرا اجلاس رحیم یار خان مخدوم ہاوس جمال دین والی میں منعقد ہو گا واضع رہے کہ پارٹی فیصلے کے مطابق تحصیلوں کی تنظیمیں نہیں توڑی گئی وہ بددستور اپنا کام جاری رکھیں گی۔

اجلاس سے سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ مالی سال گزر گیا 3 لاکھ کسانوں کوقرضے ملے نہ ریلیف پیکیج قرض کے لیے مختص 30 ارب بھی خرچ نہیں کیے جا سکے۔ کاشتوں کے ساتھ ظالمانہ زرعی ٹیکس کے نفاذ اور حکومتی امرانہ اقدامات پر پیپلزپارٹی خاموش تماشائی نہیں بنے گی بلکہ اس مسئلے پر کاشتکاروں کی آواز میں آواز ملا کر ان کے ساتھ کھڑی ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے 3سالہ اقتدار میں اب تک غربت مہنگائی جہالت اور اندھیروں میں اضافہ کر کے عوام کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں ہمارے اصل ٹارگٹ میگا پراجکیٹس نہیں بلکہ مسائل صحت، تعلیم ، روز گار ہیں جہاں تباہی اور بربادی کا سماں ہے ہسپتالوں میں غریب مریضوں کے لیے دوائیاں نہیں مشینری خراب ہے نت نئے تجربات سے ملکی معیشت زراعت انڈسٹری سمیت سرکاری منافع بخش اداروں کا بیڑا غرق اور چہتوں کو نوازنے کے لیے ان کی نجکاری کی جا رہی ہے ہمارا معیار بہتری و بلندی کی بجائے پستی کی جانب گامزن ہے خوشحال کسان کو مقروض بنا دیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جنوبی پنجا ب کے سنٹیفک بنیادوں پر تنظیم سازی کی جائے گی اور پسند نہ پسند کی بجائے اہل و فعال کردار کے لوگوں کو سامنے لایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں کوارڈنیشن کمیٹی جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کا دورہ کریگی اور ورکرز کنونشن کے ذریعے تنظیم سازی کے لیے کارکنوں سے رائے لی جائے گی اور انکی آراء سے تنظیم سازی کی سفارشات بلاول بھٹو کو بھجی جائیں گی۔

اجلاس میں چوہدری شوکت بسراء نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کشمیر کی انتخابی مہم کے بعد دوبارہ پنجاب میں جلسوں اور عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ شروع کرینگے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کی تقریر سے پاناما پیپرز کے علاوہ بھی اربوں روپے کی جائیداد وزیر اعظم کے خاندان کی ملکیت میں ہونے کے شواہد سامنے آ گئے ہیں لیکن اب تک تحقیقات نہ ہونا المیہ ہے۔

اجلاس سے عبدالقادر شاہین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی واحد سیاسی جماعت اور امید ہے ہم اپنے اتحاد اور چیئر بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کو دنیا کی عظیم مملکت بنائے گے پیپلزپارٹی محنت کش نوجوان اور روشن خیال طبقہ کی تحریک ہے عوام کے دلوں سے بھٹو خاندان کی محبت نکلنا ممکن نہیں ۔

خود ساختہ نجومی بن کر پیپلز پارٹی کے حوالے سے قیاس آرائیاں کرنے والے سیاسی شعبدہ باز احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے بھٹو ازم کے متوالے جیے بھٹو کے نعرہ کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کے پرچم تلے یکجان و ایک سانس ہوکر اقتدار کی جنگ لڑیں گے۔عوام کے مسائل حل کرنے میں پیپلز پارٹی کا ہر ورکر سیسہ پلائی دیوار ہے جس نے ہر دور میں جمہوری طریقہ سے جمہوریت کا تحفظ کیا بلاول بھٹو زرداری پاکستان اور نوجوانوں کا مستقبل ہے ان کے سواء کوئی اور تبدیلی نہیں لا سکتا ہے ن لیگ کی حکومت کی معاشی پالیسیاں صرف اپنے دوسوں اور خاندانی افراد کو نوازنے کے لیے ہیں جس کی وجہ سے ہر طرف مایوسی ہی نظر آ رہی ہے۔