طالبات اور اساتذہ کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

منگل 24 مئی 2016 19:22

لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء ) لاہور لٹریٹی سکول‘ چائنہ چوک‘ جوہر کیمپس‘ کی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم، کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے رانا گرائمر سکول‘ سوامی نگر روڈ گھوڑے شاہ ‘مدرسہ جمال القرآن‘ چوبچہ سٹاپ‘ سیون سٹار ایجوکیشنل سکول‘ احمد بلاک‘ اعوان ٹاؤن‘ اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ بھوگیوال‘ کا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد تھی۔

متعلقہ عنوان :