برنی گارڈن کو ادب وثقافت کے فروغ کیلئے استعمال کیا جائے گا،کامران لاشاری

منگل 24 مئی 2016 19:22

لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء )چیئرمین بورڈ آف گورنرز لاہورآرٹس کونسل (الحمراء) کامران لاشاری نے کہا ہے کہ ادب وثقافت کی ترقی میں وہ تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں جن کی ضرورت ہے،اس سلسلے میں ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہورآرٹس کونسل سے ملحقہ برنی گارڈن جو لاہورآرٹس کونسل کا حصہ ہے،کو پہلے شادی خانے کے طور پہ استعمال کیا جارہا تھا، جواب خالی کروالیا گیا ہے لہذا اب برنی گارڈن الحمراء کے استعمال سے ادب وثقافت کے فروغ میں مزیدمد د ملے گی ۔

ایگز یکٹو ڈائر یکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاء محمد خان نے برنی گارڈن کو ثقافتی مرکز بنانے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ برنی گارڈن لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے چہر ے کی حیثیت رکھتا ہے لہذا اسے کسی صورت نظر انداز نہیں جاسکتا ۔