احتساب سب کا ہوگا ،اب کسی کو کہیں بھاگنے کا موقع نہیں دیا جائے گا، پرویز ملک

منگل 24 مئی 2016 19:22

لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء )پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ جس پارٹی کی قیادت جھوٹ پر یقین رکھتی ہو اور ٹیکس بچانے کی خاطر غیر قانونی ذرائع اختیار کرے ، وہ کسی کا کیا احتساب کریں گے، دھرنے والے گھبرائیں نہیں احتساب وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ہوگا، اب کسی کو کہیں بھاگنے کا موقع نہیں دیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید توصیف شاہ،اظہر فاروقی،عامر خان چیئر مین ، سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی پالیسی اپنی اے ٹی ایم مشینوں کا تحفظ اور ان کی کرپشن کو چھپانا ہے ۔