خر م ذکی کی سول سوسائٹی کے حوالے سے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،آغا مسعود حسین

حکومت شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں روکنے میں بُری طرح ناکام ہوچکی ہے ،علامہ فرقان حیدر

منگل 24 مئی 2016 19:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) سینئر صحافی و کالم نویس اور کنیز فاطمہ میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن کے سربراہ ایس ایم سبطین نقوی نے مقامی ہوٹل میں گذشتہ روز نارتھ کراچی میں شہید ہونے والے سول سوسائٹی کے مرکزی رہنماء شہید خرم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا۔ جس میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سینئر صحافی و ٹی وی اینکر آغا مسعود حسین نے کہا کہ شہید خرم زکی کی سول سوسائٹی کے حوالے سے شاندار خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے چند سالوں میں جس طرح تمام شعبوں میں بلاتفریق بلانسل خدمات انجام دیں وہ قابل تحسین ہیں۔ علامہ سید فرقان عابدی نے کہا کہ حکومت شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں روکنے میں بُری طرح ناکام ہوچکی ہے اور اپنے سابقہ روایتی بیانات کے ذریعے تعزیتی بیان پر شہداء کے لواحقین کو تسلی دیتے ہوئے اپنی حکومتی ذمہ داری شہداء کے لواحقین کو بیوقوف بناتی ہے اور کچھ وقت گذرنے کے بعد لواحقین حکومتی بیان پر صبر کرتے ہوئے خاموش ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

حاجی جاوید اختر کربلائی نے کہا کہ خرم ذکی اور دیگر ملت جعفریہ کے شہداؤں کو سازش کے تحت قتل کیا جارہا ہے ۔ ان کے قاتلوں کو عدالت کے کٹہرے میں لانے سے کیوں گریزاں ہے اور اس میں شک نہیں کہ حکمران دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کررہے ہیں لیکن شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں مسلسل اضافہ شیعہ قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ سید ابن حسن نقوی نے شہید خرم ذکی کی شہادت پر کہا کہ یہ ملت جعفریہ کا قیمتی اثاثہ تھے اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

سبطین نقوی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت جس طرح ملک میں پاک افواج کی کاوشوں سے امن امان کیلئے سنجیدہ ہو کر کام کررہی ہے اسی طرح وہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔ آخر میں علامہ فرقان حیدر عابدی نے مرحوم کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے دعائے مغفرت کرائی۔

متعلقہ عنوان :