عمران خاں بار بار موقف بدلنے والے قوم کو گمراہ کرکے اپنے ساتھ مخلص نہیں تو قوم کے ساتھ کیا مخلص ہونگے ‘(ن) لیگ قوم کی لوٹی ہوئی پائی پائی واپس لانے کے ایجنڈا پر کام کررہی ہے ‘اربوں کے قرضے معاف کرانے والے وزیر اعظم میاں نوازشریف پر انگلی اٹھا کر اپنے گرد گھیراتنگ کررہے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے راہنما وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر مرزاجاوید کی میڈیا سے بات چیت

منگل 24 مئی 2016 19:19

رائیونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے راہنما وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر مرزاجاوید نے ہے کہاکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خاں بار بار موقف بدلنے والے قوم کو گمراہ کرکے اپنے ساتھ مخلص نہیں تو قوم کے ساتھ کیا مخلص ہونگے ن لیگ قوم کی لوٹی ہوئی پائی پائی واپس لانے کے ایجنڈا پر کام کررہی ہے اربوں کے قرضے معاف کرانے والے وزیر اعظم میاں نوازشریف پر انگلی اٹھا کر اپنے گرد گھیراتنگ کررہے ہیں۔

11مئی کے عام انتخاب میں عوام نے مسلم لیگ ن کو دوتہائی اکثریت دیکر حکومت بنانے کی طاقت اور قوت دی تھی اس کے عوض وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے ڈاؤاںٖڈول پاکستان کو پاؤں پر کھڑا کرکے دنیا میں پاکستان کے وجود کو منوایا سابق حکمران امریکہ کی پالیسی کو اپناکر بھی اسکو اپنانہ بنا سکے اور اختلافات دن بدن بڑھ رہے تھے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے امریکہ چائنہ ۔

(جاری ہے)

روس ۔برطانیہ اوردیگر مسلمان ملکوں سے اپنے اچھے تعلقات کی بنا پر ملک میں سرمایہ کاری کی جو مثال قائم کی ہے اسکی ماضی میں کہیں مثال نہیں ملتی ۔وہ ان خیالات کا اظہارجاتی عمرہ چنار کوٹ میں کارکنوں اور میڈیا سے کر رہے تھے اس وقت توانائی بحران دہشت گردی بھوک اور افلاس کے سمندر سے مقابلہ کرکے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے میں پاک فوج اور حکومت جس آہم آہنگی سے چھٹکارہ حاصل کیا ہے یہ کینٹر پارٹی کو نظر نہیں آتا توانا ئی بحران کے خاتمہ کے لئے متعد دنئے پراجیکٹ اگلے سال مکمل ہونے سے توانائی بحران کا خاتمہ بھی یقینی ہے 2016 2017کے بجٹ میں بھوک اور افلاس کا خاتمہ بھی یقینی ہو گا اور عوام جلد خوشحال ہو گئی ،پانامہ لیکس اتنابڑا ایشوز نہیں جتنا بڑا بنا کر ملکی ترقی اور خوشحالی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہیں ۔

تو گلے پھاڑ پھاڑ کر عوام کو گمراہ کر نے والوں کے غباروں سے ہوا نکل جائے گی چونکہ اب ایماپرء کی انگلی کبھی نہیں اٹھے گئی اورنہ ہی وزیراعظم کا خواب کنٹینر والوں کا کبھی شرمندہ تعبیر ہوگا ۔