چنیوٹ‘ظالم مدرسہ کے استاد نے سبق یاد نہ کرنے پر مدرسے کے استاد کا معذور بچے پر وحشیانہ تشدد ‘مار مار کر ادھ منوا کر دیا

والدین نے تھانے میں درخواست دیدی ‘استاد کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے

منگل 24 مئی 2016 19:19

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) تھانہ چناب نگر کے علاقہ دھڑ نگر میں پیش آیا جہاں سفاک اور ظالم مدرسہ کے استاد نے سبق یاد نہ کرنے پر مدرسے کے استاد کا معذور بچے پر وحشیانہ تشدد مار مار کر ادھ منوا کر دیا ۔والدین نے تھانے میں درخواست دیدی پولیس کے استاد کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے ،مار رہی ہے تھانہ چناب نگر کے علاقہ دھڑنگر کے ایک مدرسہ میں ٹیچر نے پولیو سے معذور 7سالہ عابد علی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تشدد کے بعد بچے کے جسم پر زخموں کے نشان پڑ گئے ۔بچے کے والدین میڈیکل حاصل کرنے کے بعد انصاف کیلئے تھانہ چناب نگر پہنچ گئے۔ استاد کی جانب سے اس بات کا مبینہ الزام بھی لگایا گیا کہ اس نے بچے کو پٹاخے چھوڑنے سے منع کیا تھا جبکہ والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بچے نے ایسی کوئی حرکت نہیں کی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے تشدد کرنے والے استاد کو جلد گرفتار کر لیا جائیگامعذور بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے استاد محمد جاوید نے ذاتی طور پر غصہ نکالنے کیلئے عابد علی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اس ماہ کے دوران چنیوٹ کے مختلف سکولوں اور مدارس میں دس کے قریب بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے مگر اس تمام تر امر پر متعلقہ ارباب اختیار خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں جبکہ ایسے انسانیت سوز واقعات میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے ضلعی حکومت اور متعلقہ ارباب اختیار کو اس افسوسناک امر پر فوری ایکشن لینے کی اشد ضرورت ہے تاکہ معصوم بچوں پر تشدد کے واقعات میں نمایاں طور پر کمی آسکے

متعلقہ عنوان :