Live Updates

قیام پاکستان کیلئے عوام نے قربانیاں دیں ‘آج اس ملک پر اشرافیہ کاراج ہے‘عام آدمی اوراس کے حقوق کی کوئی وقعت نہیں ‘ میاں نوازشریف امریکہ میں ناحق قیداپنے ضمیر کی قیدی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے گھرکیوں نہیں جاتے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ضلعی نائب ناظم حسن علی قاضی کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 24 مئی 2016 19:17

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ضلعی نائب ناظم حسن علی قاضی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کیلئے عوام نے قربانیاں دیں مگرآج اس ملک پر اشرافیہ کاراج ہے،اس ملک میں عام آدمی اوراس کے حقوق کی کوئی وقعت نہیں ۔ میاں نوازشریف امریکہ میں ناحق قیداپنے ضمیر کی قیدی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے گھرکیوں نہیں جاتے ۔

سرمایہ دارانہ جمہوریت نے موروثی سیاست کوتقویت دی،شخصیت پرستی بت پرستی سے بدترہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جوہسپتال حکمرانوں کاطبی معائنہ نہیں کرسکتے وہاں عام لوگ وینٹی لیٹر کی عدم دستیابی کے سبب ایڑیاں رگڑرگڑ کرمرجاتے ہیں۔چاروں صوبوں میں جعلی ادویات کی بھرمار ہے مگرشایدجعلی ادویات کاسدباب حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران تعلیم اورصحت کے شعبہ میں انقلاب برپاکرنے کا دعویٰ کرتے ہیں مگران کے اپنے بچے بیرون ملک زیرتعلیم ہیں جبکہ خودان کااپنا علاج اورطبی معائنہ بھی پاکستان سے باہرہوتا ہے ۔ عوام کاریاست اورسیاست پراعتماد بحال کرنے کیلئے طبقاتی نظام ختم کیا جائے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات