(ن) لیگ کے دور حکومت میں ہر طرف لو ٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم ہے،ملکی ادارے کرپشن باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں ‘انصاف نا م کی کو ئی چیز نہیں‘(ن) لیگ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پراہیں،ہر طرف سے عوام کا ہی خون نچوڑا جا رہا ہے

تحریک انصاف لاہور کے رہنما نذیر چوہان کا بیان

منگل 24 مئی 2016 19:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) تحریک انصاف لاہور کے رہنما نذیر چوہان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے دور حکومت میں ہر طرف لو ٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم ہے،ملکی ادارے کرپشن کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں اورملک میں انصاف نا م کی کو ئی چیز نہیں ہے ،(ن) لیگ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پراہیں،ہر طرف سے عوام کا ہی خون نچوڑا جا رہا ہے ،مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ،ملک قرضے میں ڈوبا ہوا ہے ،غربت اوربے روزگاری میں خطرنک حد تک اضافہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ نے کرپشن کرنے میں سابقہ حکومتوں کا ریکارڈ بھی توڑدیا ہے ،عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے قوم کا ٹیکسوں کا پیسہ ناکام منصوبوں پر لگایا جا رہا ہے جبکہ عام آدمی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ۔انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ اصل میں غریبوں کی دشمن ہے اس لیے ان کی ساری توجہ لوٹ مار کے پیسے کو بچانے میں لگی ہے پی ٹی آئی یہ سمجھتی ہے کہ پنجاب کے نااہل حکمرانوں نے عوام کو صاف پانی، معیاری تعلیم دی اور نہ ہی صحت کی بنیادی سہولیات ، ہسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر دو ، دو مریض لیٹے ہوئے ہیںِ حکومت کی عو ام کو روٹی ، نوجوانوں کو روزگار ، قوم کے معماروں کو تعلیم اور صاف پانی دینے کی پہلی ترجع ہونی چایئے تھی لیکن (ن) لیگ کچھ اور ہی ہیں۔