وزیر دفاع خواجہ آصف سے مالدیپی ہم منصب کی ملاقات ، دوطرفہ دفاعی تعاون کے مزید فروغ اوربا ہمی تجربات سے استفادہ کرنے کیلئے مشترکہ سیمینارز کے انعقاد پر اتفاق

منگل 24 مئی 2016 19:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے مالدیپ کے ہم منصب عادل شریف عمر نے ملاقات کی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے اوربا ہمی تجربات سے استفادہ کرنے کیلئے مشترکہ سیمینارز کے انعقاد پر اتفاق کیاگیا۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیر دفاع خواجہ آصف سے یہاں مالدیپ کے ہم منصب عادل شریف عمر نے ملاقات کی،ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے انسداد دہشتگردی اورمالدیپ کے فوجی افسروں کی تربیت سے متعلق امور پر گفتگوکی۔ملاقات میں باہمی تجربات سے استفادہ کرنے کیلئے مشترکہ سیمینارز کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :