نیب نے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کی ملکیتی 111 کنال اراضی کی دستاویزات برآمد کر لی

منگل 24 مئی 2016 19:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) نیب نے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کی ملکیتی 111 کنال اراضی کی دستاویزات برآمد کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹر وزارت خارجہ شفقت چیمہ کی کرپشن کے معاملے میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے وزارت خارجہ کے دفتر پر دوبارہ چھاپہ مارا اور شفقت علی چیمہ کی ملکیتی 111 کنال اراضی کی دستاویزات برآمد کیں۔ شفقت علی چیمہ نے دوران تفتیش گوجرانوالہ میں اراضی کا انکشاف کیا۔ ذرائع کے مطابق کروڑوں روپے مالیت اراضی کی دستاویزات شفقت چیمہ کے دوست سے بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ اس معاملے میں 2 ٹریول ایجنٹس کو بھی گرفتار کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :