فیصل آباد میں وکلاء نے فارم نہ دینے پر پٹواری کو تشدد کر کے زخمی کر دیا

جب تک مزکورہ وکیل کو ساتھیوں سمیت گرفتار نہیں کیا جاتا تب تک دفاتر میں کام شرو ع نہیں کیا جائے گا ٗ پارٹیوں کی گفتگو

منگل 24 مئی 2016 19:00

ٰفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) فیصل آباد میں وکلاء نے فارم نہ دینے پر پٹواری کو تشدد کر کے زخمی کر دیا ۔منگل کو وکیل تجمل حسین کام کی غرض سے متعلقہ پٹواری کے پاس پہنچا اور اس سے زمین کا ریکارڈ طلب کرنے کیساتھ ایک فارم کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

پٹواری جنت احمد کے انکار پر وکیل نے ساتھیوں کیساتھ ملکر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کا چہرہ لہو لہان ہو گیا ۔

واقعہ کے بعد پٹواریوں کی جانب سے متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرانے کی کوشش کی گئی تاہم پولیس نے ان کی ایک نہ سنی ۔ذرائع کے مطابق وکلاء گردی کیخلاف پٹواریوں نے دفاتر کو تالے لگا دئیے اور مطالبہ کیا کہ جب تک مزکورہ وکیل کو ساتھیوں سمیت گرفتار نہیں کیا جاتا تب تک دفاتر میں کام شرو ع نہیں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :