وفاقی وزیر شیخ آفتاب سے اسلام آباد کے مئیر شیخ انصر کی ملاقات

حکومت الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل اور ان کو سستا انصاف فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے ٗ شیخ آفتاب

منگل 24 مئی 2016 18:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور و انچارج وزیر برائے وزیراعظم شکایات ونگ شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل، ان کے ساتھ الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل اور ان کو سستا انصاف فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے کیونکہ جمہوریت کا بنیادی مطلب ہی یہ ہے کہ حکومت عوام کی ہے اور ہم عوام کی خدمت، خوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے میئر شیخ انصر سے ملاقات میں کیا۔ میئر اسلا م آباد شیخ انصر نے منگل کو خصوصی طور پر شیخ آفتاب احمد سے ملاقات کی اور ان کو وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے ان کی وزیر مملکت کے طور پر خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کا بطور وفاقی وزیر انتخاب ان کی اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے کیونکہ وہ اپنے قائد محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے اسلام آباد کے میئر کی توجہ ملکی اور خصوصاً اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی اور لوگوں کے بنیادی مسائل کی طرف دلائی۔ شیخ انصر نے یقین دلایا کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں عوام کی خدمت کیلئے وقف کر دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :