میڈیا کی آزادی ملکی ترقی اور جمہوریت کے استحکام میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے،ڈاکٹرعشرت العباد خان

سیاسی شعور کی بیداری بارے چیلنجوں سے آگاہی فراہم کرنے میں صحافیوں نے ہر موقع پر نمایاں کردار ادا کیا ہے،سالک مجید سے گفتگو

منگل 24 مئی 2016 18:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے میڈیا کی آزادی ملکی ترقی اور جمہوریت کے استحکام میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے صحافیوں کی خدمات ، جدوجہد اور قربانیاں بے مثال ہیں عوام میں سیاسی شعور کی بیداری اور حالات حاضرہ کے حوالے سے چیلنجوں سے آگاہی فراہم کرنے میں صحافیوں نے ہر موقع پر نمایاں کردار ادا کیا ہے جبکہ سینئر صحافیوں کی کتابیں قومی مسائل کو سمجھنے اور ان کا حل تلاش کرنے میں بڑی مدد فراہم کرتی ہیں ، ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے سینئر صحافی ، کالم نویس ، اینکر پرسن اور تجزیہ نگار سالک مجید سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جنہوں نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان سے ملاقات کی اور اپنی تازہ کتاب " تیسرا دور- جھوٹ کے گہرے بادلوں میں چھپا سچ " گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان کو پیش کی۔

(جاری ہے)

اس کتاب میں مئی2013 کے عام انتخابات سے لے کر 2016 تک پیش آنے والے اہم ملکی واقعات کا احاطہ کیا گیا ہے اور حکومتی امو اور سیاسی داؤ پیج کے پیش منظر اور پسِ منظر کو تفصیل کے ساتھ قلمبند کیا گیا ہے یہ کتاب ملکی سیاست کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف اندرونی و بیرونی سازشوں کو سمجھنے اور سیاست کے طالب علموں کے لئے نہایت مفید معلومات پر مبنی ہے ۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے سالک مجید کو مبارکباد دیتے ہوئے کتاب کو نہایت مفید اور معلوماتی قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :